لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر 31 برس کے ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بائیں ہاتھ کے پیسر کو جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی۔
محمد عامر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 259 شکار کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی ٹی20 کی فاتح ٹیم 2099 جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کی جیت میں بھی فاسٹ باؤلر کا اہم کردار تھا۔
259 international wickets
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 13, 2023
2009 ICC T20 World Cup winner
2017 ICC Champions Trophy winner
Happy birthday @iamamirofficial pic.twitter.com/Nyitnc1Lxz
قبل ازیں محمد عامر نے مصباح الحق اور وقار یونس کی کوچنگ میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، وہ ان دنوں لیگز کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔