حارث سہیل دوسرے ون ڈے میں بھی دستیاب نہیں ہونگے

Published On 28 April,2023 11:49 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) قومی بلے باز حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی دستیاب نہیں ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے لیے بھی قومی بیٹر حارث سہیل مکمل فٹ نہ ہوسکے۔

حارث سہیل کے کندھے میں تاحال تکلیف جس کے باعث وہ دستیاب نہیں ہونگے،فزیو اور ٹیم ڈاکٹر حارث سہیل کا دوبارہ معائنہ کل کے میچ کے بعد کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، سپنر شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔