انڈر 19 : بنگلا دیش کی تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست

Published On 12 May,2023 02:11 am

ڈھاکہ : ( ویب ڈیسک ) بنگلا دیش انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

تیسرے ون ڈے میں بنگلا دیش انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی، مہمان ٹیم 41.5 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان سعد بیگ 42 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

جواب میں بنگلا دیش نے 26 اوورز میں مطلوبہ سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، وکٹ کیپر بیٹر عادل بن صدیق آٹھ چوکوں کی مدد سے 36رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔

خیال رہے کہ پانچ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔