سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کیلئے کوالیفائی کر لیا

Published On 02 July,2023 08:11 pm

بلاوایو: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

زمبابوے کے بلاوایو سپورٹس کلب میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.2 اوورز میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز 56 اور سکندر رضا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، مہیش تھیکشنا نے چار اور دلشان مدوشنکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

166 رنز کا ہدف سری لنکا نے مخص 33.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، پاتھم نسانکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، مہیش تھیکشنا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔