نیلسن مینڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل

Published On 02 July,2023 07:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیلسن مینڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیلسن مینڈیلا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ایمبیسڈر سرفرازاحمد کی اصغرعلی شاہ سٹیڈیم آمد ، کھلاڑیوں سےملاقات کی۔

اس موقع پر قومی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ سلیکٹرزنےاچھے ٹیلنٹ کاانتخاب کیا ہے، منتخب کردہ کھلاڑیوں کی 4 ٹیمیں بنیں گی، اگست میں ان ٹیموں کےدرمیان میچزہوں گے، جب ہماری ٹیم مکمل ہوجائےگی پھرہم ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورپرجنوبی افریقہ جانے کا ارادہ ہے، جوہم نےسیکھا ہے وہی کھلاڑیوں میں منتقل کرنےکی کوشش کرینگے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ سے قبل جتنے میچز کھیلیں گے وہ اچھا رہیگا۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کی ٹاپ فور ٹیموں میں دیکھتا ہوں، امید یہی ہے کہ پاکستان ٹیم یہ ورلڈ کپ جیتے گی، پاکستان اورسری لنکا کے کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں، دونوں ممالک میں اس وقت گرم موسم ہے۔