لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا قصور کی تحصیل چونیاں میں دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، ڈی پی او قصور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ذاتی نگرانی میں اقدامات کا حکم دےدیا۔
یہ بھی پڑھیں: چونیاں: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 3 افراد قتل، 7 زخمی
آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے، فائرنگ کرنے والے تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سینئر افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انصاف کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے، مرنے والوں میں محمد عمران، عبداللہ اور رمضان شامل ہیں۔