قصور : شعیبی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 کارندے گرفتار

Published On 03 July,2023 12:51 am

قصور : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 کارندے گرفتار کر لئے۔

قصور پولیس کے مطابق تھانہ کھڈیاں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران شاہزیب عرف شعیبی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4 کارندے گرفتار کر لئے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے دس لاکھ روپے سے زائد نقدی اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔

ایس ایچ او ملک کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان خطرناک ڈاکو ہیں جو ڈکیتی چوری اور راہزنی جیسی 16 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔