شمالی وزیرستان : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق تحصیل رزمک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ملک نسیم ولد ملک محمد انور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی افراد میں میر بادشاہ ولد بخان کائی اور شاندار خان ولد گل شاداراز شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو رزمک ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔