اوول : ( ویب ڈیسک ) آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اس حوالے سے کسی سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی میں کہیں جا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انگلینڈ میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں سمتھ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ یہ خبریں کہاں سے آ رہی ہیں، میں نے اس بارے کسی سے کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں بیٹنگ سے متعلق کہا کہ میں نے بیٹنگ کر کے بہت بہتر محسوس کیا ، ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے بعد یہ میری بہترین اننگ ہے، ایشز میں مزید رنز بنانا مجھے بہت اچھا لگتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن کے 6 میچز میں 2 سنچریاں میرے خیال میں مناسب کارکردگی ہے۔