لاہور: (دنیا نیوز) بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا پاکستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی نے ہندوستان واپس پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہماری شاندار مہمان نوازی کی گئی، پاکستان کے دورے کا تجربہ اچھا رہا۔
صدر بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف کرکٹ دیکھنے گئے تھے، وہاں کے انتظامات بہت اچھے تھے، پاکستان میں ہمارا بہت خیال رکھا گیا۔