میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے منگھو پیر میں فٹبال سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

Published On 06 September,2023 07:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےمنگھو پیر میں فٹبال سٹیڈیم کا افتتاح کر دیا، منگھو پیر میں شاندارفٹبال گراؤنڈ سندھ حکومت کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منگھو پیر میں فٹبال سٹیڈیم کا قیام علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، ابھی تو منگھو پیر کا ٹاؤن چیئرمین اور میئر کراچی ہمارا ہوا ہے، میں جب پہلی بار اس گراؤنڈ میں آیا تو جنگل میں منگل کا سماں دیکھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ یہاں پہاڑوں کے بیچ میں خوبصورت گراؤنڈ ہے، گزری، ابراہیم حیدری اور ماڑی پور سے الیکشن لڑوں گا، پیپلز پارٹی کا میئر سارے شہر کی نمائندگی کرتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں کو وہ شخص چاہیے جو کام کر سکے، میں مگر مچھ کے آنسو نہیں بہاؤں گا، کل ایک چیمپئن آیا تھا اور کہہ رہا تھا ہم نے کراچی والوں کو بہت کچھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں میاں نوازشریف صاحب کا احترام کرتا ہوں، میں ن لیگ کی قیادت کو کہوں گا ان گائیڈڈ میزائل کو بھیجنے سے تعلقات خراب ہوں گے۔