کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری بھی سندھ پریمئر لیگ کاحصہ بن گئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پریمئرلیگ کے لندن اور ہیوسٹن روڈشوزکی قیادت کرینگے۔
سندھ پریمئرلیگ کے چیئرمین، صدر ایس پی ایل اور مینٹور ایس پی ایل عبدالرزاق نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران عبدالرزاق نے گورنر سندھ کو ایس پی ایل کی شرٹ بھی پیش کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ پریمئر لیگ سندھ کےکھلاڑیوں کی احساس محرومی دور کرے گی، سندھ لیگ سے سندھ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور پاکستان کو اچھے کرکٹرز ملیں گے۔
واضح رہے کہ ایس پی ایل کا پہلا ایڈیشن 14 سے 25 دسمبر تک کراچی میں شیڈول ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زررداری بھی ایس پی ایل کےایونٹس میں شرکت کریں گے۔