سندھ اور خیبر پختونخوا ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں: کامران ٹیسوری

Published On 28 September,2023 06:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں صوبوں کے مابین مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بین الصوبائی رابطہ دونوں صوبوں کےعوام کے مفاد میں ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون ضروری ہے، ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کامران خان ٹیسوری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی مثال نہیں ملتی۔