اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Published On 28 September,2023 11:00 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) اوور 40کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل ساتویں فتح حاصل کرلی ۔

جمعرات کو کراچی میں نیشنل بینک سٹیڈیم میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 80 کے سکور پر ڈھیر ہوگئی۔

یو اے ای کی جانب سے وجے 15، سرفراز 13 اور بیجو نائر 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے 24 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، وہ اب تک ٹورنامٹ مین 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان نے 81 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں دو وکٹوں پر پورا کرلیا،جنید خلیل 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے۔

پاکستان، ویسٹ انڈیزاور امریکا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، سیمی فائنل ہفتے کو کھیلے جائیں گے ۔