ورلڈ کپ 2023ء: نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان آج میچ پڑے گا

Published On 18 October,2023 02:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان آج میچ پڑے گا۔

ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

کیویز نے ابھی تک تین میچز کھیلے ہیں اور تمام میں ہی فتح ان کے نام رہی، دوسری جانب انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم نے تین میں سے ایک میچ جیتا اور دو میچز میں ناکام رہی ہے۔