آل راؤنڈر شاداب خان انجرڈ، جنوبی افریقہ کیخلاف جاری میچ سے باہر ہوگئے

Published On 27 October,2023 07:31 pm

چنئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز شروع ہوئی تو شاداب خان فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں انجرڈ ہوگئےم شاداب خان اس وقت انجرڈ ہوئے جب وہ تھرو کررہے تھے، تاہم تکلیف کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری میچ میں شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو قومی ٹیم میں شامل کرلیا، فیلڈنگ کرتے ہوئے شاداب کے سر پر چوٹ لگی۔