جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں جیت کا اچھا موقع گنوا دیا: بابر اعظم

Published On 27 October,2023 11:11 pm

چنئی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےکہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے شکست بہت مایوس کن ہے، جیت کا اچھا موقع پر گنوا دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن بیٹنگ میں 10سے 15رنز کم بنائے جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح فاسٹ باولرز نے مقابلہ کیا وہ زبردست تھا لیکن رزلٹ ہمارے حق میں نہ آ سکا، ڈی آر ایس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ گیم کا حصہ ہے ، یہ ایمپائر کال تھی اس لیے اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موقع تھا کہ میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں بنے رہتے لیکن ایسا نہ ہو سکا ، اب دیکھتے ہیں کہ آخری تین میچز کے بعد ہم کہاں کھڑے ہوتےہیں۔