راولپنڈی: (دنیا نیوز)پاکستان ٹیسٹ سکواڈ نے دورہ آسٹریلیا کی تیاری کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔
پاکستان ٹیسٹ سکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیمپ کے پہلے روز ٹریننگ کا آغاز کردیا، اس موقع پر سرفراز احمد کی جانب سے وکٹ کیپنگ اور سلیپ فیلڈنگ کی پریکٹس کی گئی۔
پاکستان ٹیسٹ سکواڈ نے دوپہر دو بجے تک پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کی جب کہ قومی ٹیم آئندہ دنوں میں پریکٹس کا عمل جاری رکھے گی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2023
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پنڈی میں ہونے والے تربیتی کیمپ میں تین بولرز بشمول ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی کو شامل کرلیا ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بولنگ کے لئے فٹ نہیں ہیں، لہٰذا انہیں ری ہیب کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر کو پریکٹس کے بعد امام الحق کی شادی میں شرکت کی بھی اجازت دے دی تاہم تینوں کرکٹرز جمعے کو کیمپ میں پریکٹس کے لئے موجود ہوں گے۔