لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرنے پر غور شروع کر دیا۔
مکی آرتھر جلد اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیں گے، پی سی بی نے مکی آرتھر سے رابطہ کرکے معاملات طے کر لیے۔
مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر تھے، ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے غیر ملکی کوچز کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا تھا، عہدوں سے فارغ کرنے کے بعد غیر ملکی کوچز کو اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ورلڈ کپ کے بعد باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، چند روز پہلے بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک نے بھی افغانستان بورڈ سے معاہدہ کر کے پی سی بی سے راہیں جدا کر لی تھیں، ہیڈ کوچ بریڈ برن نے بھی پی سی بی سے معاہدہ ختم کر دیا ہے۔