ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔
اگست میں بھارت نے سری لنکا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے جس میں فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو بھی آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔
کے ایل راہول یا ہاردیک پانڈیا کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپے جا سکتی ہے، روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹار کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیل کر میچ پریکٹس میں آ جائیں گے، دونوں کرکٹرز ہوم سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔