شارجہ : (دنیا نیوز) افغانستان نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میں 92 رنز سے شکست دیدی۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالی تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد نبی 84 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 143 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو 47اور سومیا سرکار 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے اللہ محمد غضنفر نے 6وکٹیں حاصل کیں، افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔