لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ پلیئنگ الیون میں سعود شکیل، بابر اعظم، کامران غلام، محمد ہریرہ ،محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد شامل ہیں۔
کل سے شروع ہونے والے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 سپنرز کیساتھ کھیلے گا، پاکستان ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کیلئے 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان کے دوسرے ٹیسٹ میں 152 رنز سے شکست دی تھی، اس ٹیسٹ میں بھی پاکستان 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کے ساتھ کھیلا تھا۔