لاہور: (دنیا نیوز) چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
لاہور، کراچی، راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں نئے ہاسپٹیلٹی باکسز اور انکلوژرز کی تعمیر کردی گئی، کرسیوں، فلڈ لائٹس، ڈیجیٹل سکرینوں کی تنصیب آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔
قذافی سٹیڈیم میں قومی پرچم کی نسبت سے سبز اور سفید رنگ کی کرسیوں کی تنصیب کی گئی، اپ گریڈیشن کے بعد قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 35 ہزار ہو جائیگی، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 30 ہزار، راولپنڈی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش 20 ہزار ہو جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔