فیصل آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں لاہور بلیوز نے بہاولپور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور بلیوز نے 98 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمران بٹ 48 اور عمر صدیق 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بہاولپور ریجن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز ہی بنا سکی، پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔