آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا

Published On 05 May,2025 05:08 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

زمبابوے کے بلیسنگ موزار انی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، اسی طرح بنگلادیش کے مہدی حسن اور نیوزی لینڈ کے بین سئیرز کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔

مینز اور ویمن کرکٹرز کی نامزدگی اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی۔