لاہور: (دنیا نیوز) گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پی سی بی نے لاہور سمیت دیگر شہروں کی سپورٹس اکیڈمیزفعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں سپورٹس اکیڈمیز کو فعال کیا جائے گا، سپورٹس اکیڈمیز کو فعال کرنے کا مقصد گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔
سپورٹس اکیڈمیز میں کرکٹ کی تمام سہولیات موجود ہوں گی جو نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد دیں گی۔