راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہو گا، میچ کا ٹاس ساڑھے سات بجے جبکہ میچ 8 بجے شروع ہو گا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پی ایس ایل 10 کے فائنل کی میزبانی لاہور کا قذافی سٹیڈیم 18 مئی کو کرے گا۔