لاہور: (اسامہ غوری) پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز دبئی یا دوحہ میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔
قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل ملتوی ہونے کا امکان ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 10 شیڈول کے مطابق کروانے کا کہا تھا۔
دوسری جانب راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فوڈ سڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناعتیں لگادی گئیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔
سکیورٹی ادارے اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں چیکنگ میں مصروف ہیں جبکہ کرکٹ سٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔