پی ایس ایل: روسو سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی

Published On 08 May,2025 10:45 am

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر رائیلی روسو نے 44 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رائیلی روسو نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 6 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری سکور کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر 46 گیندوں پر 104 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، رائیلی روسو کی پی ایس ایل میں یہ تیسری سنچری تھی، رائیلی روسو اس شاندار اننگز کے ساتھ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔