کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن کلیئر

Published On 08 May,2025 10:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں 13 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔

بعدازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پی سی بی سے لاہور میں قائم بائیو مکینک لیب میں عثمان طارق کے ایکشن کا تجزیہ کرنے کی درخواست کی جس کو بعد میں قانونی قرار دے دیا گیا۔