میلبرن: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، مچل مارش آسٹریلیا کے 16 رکنی سکواڈ کی قیادت کریں گے۔
ٹم ڈیوڈ، گلین میکسویل، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا بھی سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ مارکس سٹوئنس اور جیک فریزر میکگرک سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے تاہم پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور مچل سٹارک ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچز 21، 23، 26، 27 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔