لیڈز: (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں لیڈز میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم کی جانب سے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 371 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔
انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار 149 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ زیک کرالی نے 65 رنز بنائے، جو روٹ نے 53، جیمی اسمتھ نے 44 اور بین اسٹوکس نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 471 اور دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 465 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔