شاداب کی کندھے کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Published On 05 July,2025 05:03 pm

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے کندھے کی سرجری کامیاب ہوگئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاداب خان نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدالله سرجری کامیاب رہی، اب ری ہیب کا مرحلہ شروع ہوگا۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور انکی واپسی میں 2 سے 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔