اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارت صحت نے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ بھیج دی ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 250،000 یونٹس پنٹاویلنٹ ویکسین، 150،000 یونٹس خسرہ اور روبیلا ویکسین 291،500 سرنجز اور 3،000 سیفٹی باکسز بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 30،000 ملیریا کی تیز تشخیص کے RDT کٹس، 60،000 پرائمیکوئن گولیاں اور دس ہزار مخصوص مچھر دانیاں بھی بھیجی گئی ہیں جب کہ وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وزارت صحت کے تمام ادارے اس ناگہانی افت سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شامل بشانہ کھڑے ہیں، اس آفت اور مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔