بنگلا دیش کا دورہ، پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج کئے جانے کا امکان

Published On 07 July,2025 04:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج کئے جانے کا امکان ہے۔

دورہ بنگلا دیش کے لئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں لگے گا، کھلاڑی کیمپ کے لئے کل رپورٹ کریں گے، قومی ٹیم دورہ بنگلا دیش پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور محمد وسیم جونئیر کی بھی انجری کے باعث سکواڈ میں شمولیت کے امکانات معدوم ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور سپنر صفیان مقیم کی مختصر فارمیٹ کے سکواڈ میں شمولیت کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہے۔