کراچی: (دنیا نیوز) دورہ آئرلینڈ کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ پر کیمپ کے چوتھے دن جمعہ کو صبح کے سیشن میں ویمن کرکٹرز نے 5 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
کوچز نے مہارتوں میں بہتری لانے کے لیے کھلاڑیوں کو رموز سے آگاہی فراہم کی، کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کرنے والے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں فٹنس بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔
ٹرینر محمد رمضان سلاچی نے فٹنس کے بارے میں تربیت دی، جنید خان نے فاسٹ بولرز اور طاہر خان نے اسپنرز کی رہنمائی کی۔
کیمپ میں طلب کی جانے والی 24 ویمن کرکٹرز میں مبینہ علی، سدرا امین، صدف شمس، عالیہ ریاض، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، شوال ذوالفقار، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، فاطمہ ثنا خان، سیدہ عروب شاہ، طوبیٰ حسن، سدرہ اقبال، نشرح سندھو، ڈائنا بیگ، وحیدہ اختر، نہیا شرمین، سائرہ جبیں، ام ہانی، ہما بلال اور زیب النساء شامل ہیں۔