ہرارے: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کی قیادت سکندر رضا کریں گے، 16 رکنی میزبان سکواڈ میں نئے اور پرانے پلیئرز شامل ہیں۔
سیریز 14 سے 26 جولائی تک ہرارے میں ہو گی، رچرڈ نگاروا اور آل راؤنڈر برین بینیٹ کی انجریز سے نجات کے بعد واپسی ہوئی ہے۔
ریان برل، ٹونی مونیونگا اور تاشنگا موسیکیوا کو فروری میں آئرلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کی وجہ سے برقرار رکھا گیا ہے۔
زمبابوے نے چند نئے کھلاڑیوں کو ٹی 20 فارمیٹ میں موقع فراہم کیا ہے، ان میں وکٹ کیپر بیٹر ٹفاڈزوا ٹسیگا، لیفٹ آرم پیسر نیومین نیمہری اور لیگ سپنر ونسنٹ مساکیزا شامل ہیں۔
میزبان ٹیم اپنا پہلا میچ 14 جولائی کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی، فائنل 26 جولائی کو شیڈول ہے۔