مانچسٹر: (دنیا نیوز) انگلش بیٹر جو روٹ نے آسٹریلیا کے سابق سٹار بیٹر رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جو روٹ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، جو روٹ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں 150 رنز کی اننگز کھیلی، جو روٹ نے157 ٹیسٹ میچز میں 13 ہزار 409 رنز بنا لئے۔
رکی پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میچز میں 13ہزار 378 رنز بنائے تھے، ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔