قومی ٹیم کی لاڈرہل میں بھرپور پریکٹس، باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں

Published On 29 July,2025 10:45 am

لاڈرہل: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سے قبل قومی سکواڈ نے براوَرڈ کاؤنٹی سٹیڈیم لاڈرہل میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

قومی ٹیم نے 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں شرکت کی جس میں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچز اور ٹرینرز کی زیر نگرانی بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی۔

پریکٹس سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فٹنس ڈرلز کیں جس کے بعد بیٹرز اور باؤلرز نے نیٹس میں اپنی کارکردگی کو نکھارا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کا مقام براوَرڈ کاؤنٹی سٹیڈیم لاڈرہل ہی ہو گا، قومی ٹیم سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے اور شائقین کو امید ہے کہ گرین شرٹس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔