بھارت کا انکار، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے پاکستان کو واک اوور دے دیا

Published On 30 July,2025 11:30 pm

برمنگھم: (دنیا نیوز) بھارت کے پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان لیجنڈز کے اونر کامل خان کا بیان بھی سامنے آگیا۔

کامل خان نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے ہمیں واک اوور دے دیا، ڈبلیو سی ایل کا موقف تھا کہ جو ٹیم سیمی فائنل نہیں کھیلے گی اس پر دوسری ٹیم کو واک اوور دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈبلیو سی ایل نے واک اوور دے دیا ہے اور ہم فائنل میں پہنچ گئے، بغیر سیمی فائنل کھیلے فائنل میں پہنچنے پر فرق نہیں پڑتا، جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں سیمی فائنل کا رزلٹ بھی ایسے ہی ہونا تھا۔

کامل خان نے کہا کہ ہماری ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار تھی، فرق نہیں پڑتا کہ اپوزیشن کون ہے، فائنل میں آسٹریلیا ہو یا ساؤتھ افریقہ دونوں کو ہم راؤنڈ میچز میں ہرا چکے ہیں۔