لندن: (دنیا نیوز) پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 374 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 396 رنز بنائے، جس کے ساتھ انہیں 373 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی۔
یشسوی جیسوال نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آکاش دیپ نے 66، رویندرا جدیجہ اور واشنگٹن سندر نے 53، 53 رنز بنائے۔
بھارت کے دیگر بلے بازوں میں دھروو نے 34، کرن نائر نے 17، سندرسن نے 11 اور کے ایل راہول نے 7 رنز سکور کیے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت پہلی اننگز میں صرف 224 رنز بنا سکا، جہاں کرن نائر 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پہلی اننگز میں سندرسن نے 38، واشنگٹن سندر نے 26، شبمن گل نے 21 اور دھروو نے 19 رنز بنائے، دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے اٹکنسن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوش نے 3 اور کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل کی، انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی 64، ہیری بروک 53، بین ڈکٹ 43، جو روٹ 29 اور اولی پوپ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج اور کرشنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آکاش دیپ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 374 رنز کا ہدف ملا، جس کے تعاقب میں 50 کے مجموعی سکور پر اس کا ایک بلے باز زیک کرولی 14 رنزبنا کر آؤٹ ہو گیا، بھارت کو فتح کے لیے 9 وکٹیں لینے کی ضرورت ہے، میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔