شارجہ: (دنیا نیوز) پاکستان اور افغانستان کے میچوں میں افغان شائقین کی بدنظمی روکنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے میچ میں شارجہ سٹیڈیم میں الگ الگ انٹری اور انکلوژر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شائقین کو ایک دوسرے کے انکلوژرمیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچز 29 اگست اور 2 ستمبر کو شارجہ میں شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں نسیم شاہ کے چھکوں کے بعد شارجہ سٹیڈیم میں افغانی شائقین نے پاکستانی شائقین پر حملے کیے تھے۔
پاکستان افغانستان میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آتی ہے، حالات آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2019ء میں ورلڈ کپ کے دوران لیڈز سٹیڈیم میں بھی افغان شائقین نے پاکستانی شائقین کے ساتھ لڑائیاں کی تھیں۔