ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان شاہینز کا آج بنگلا دیش اے سے ٹاکرا

Published On 14 August,2025 10:05 am

ڈارون: (دنیا نیوز) ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو گا، پہلے میچ میں آج پاکستان شاہینز کا بنگلا دیش اے سے ٹاکرا ہو گا۔

ٹیموں کے کپتانوں کا سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی پر فوٹو سیشن ہوا، پاکستان شاہینز کے کپتان عرفان خان نیازی بھی فوٹو سیشن میں شریک ہوئے۔

پاکستان شاہینز اپنا دوسرا میچ 16 اگست کو پرتھ سکارچرز کیخلاف کھیلے گی اور تیسرا میچ 18 اگست کو میلبرن رینیگیڈز کے خلاف ہو گا۔

علاوہ ازیں 19 اگست کو پاکستان شاہینز چوتھے میچ میں کنگز مین کا مقابلہ کریں گے، پانچواں میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف 20 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ 22 اگست کو چھٹا میچ نیپال کے خلاف ہو گا۔