ڈبلن: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم آئرلینڈ نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے68 گیندوں پر 100رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، عالیہ ریاض نے 39اور نتالیہ پرویز نے 9رنز بنائے۔
قبل ازیں ڈبلن میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ آئر لینڈ ویمنز ٹیم نے 3میچوں کی سیریز 1-2سے جیت لی ہے۔