یو اے ای کا سہ فریقی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان

Published On 27 August,2025 01:19 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) یو اے ای نے سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اوپننگ بلے باز محمد وسیم ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست سے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، یو اے ای 30 اگست کو ٹورنامنٹ کے اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ سیریز میں میزبان یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں، سہ فریقی سیریز 9 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2025 سے قبل تینوں ٹیموں کو تیاری کا مثالی موقع فراہم کرے گی۔

سکواڈ
محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آریانش شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پراشر، ایتھن ڈی سوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیق، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا (وکٹ کیپر)، روہید خان اور صغیر خان یو اے ای کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔