آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی

Published On 24 September,2025 01:44 am

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امریکا کرکٹ بورڈ نے بار بار قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، یو ایس اے کرکٹ گورننس بنانے میں ناکام رہا، امریکی کرکٹ کی وجہ سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی، معطلی کے باوجود امریکا کی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کر سکیں گی۔

آئی سی سی براہ راست امریکی ٹیموں کی نگرانی کرے گا، امریکا کی ٹیم اولمپکس 2028ء سمیت آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کر سکے گی، اولمپکس 2028ء کی تیاریوں پر اثر نہیں پڑے گا۔