اندور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دیدی۔
پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 326 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی، میچ دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 3 گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں،فزیکل ٹریننگ بھی کی۔