اوول: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے بیٹر راچن راویندرا آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق راچن راویندرا کا چہرہ زخمی ہوا ہے، انہیں ٹانکے لگانے پڑے ہیں اور راچن راویندرا کی جگہ جمی نیشم کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راچن راویندرا گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران ہورڈنگ سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہو گئے تھے، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔