پشاور: سرکاری ہسپتالوں میں علاج مہنگا، پرائیویٹ روم کی فیس 10 ہزار مقرر

Published On 01 October,2025 10:44 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اب علاج مزید مہنگا ہو گیا۔

صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آئی بی پی میں مریضوں کے لیے پرائیویٹ روم کی ایک رات کی فیس 10 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز نے پرائیویٹ روم کی قیمت میں اضافہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، نئے فیصلے کے تحت اب ہسپتال میں مریضوں سے بستر کے ایک رات کے 10 ہزار روپے چارج کیے جائیں گے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو صحت کارڈ پر مفت بیڈ فراہم کیا جائے گا تاہم او پی ڈی کے بعد پرائیویٹ روم لینے والے مریضوں کو 10 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔