راولپنڈی: (دنیا نیوز) ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی 20 کا امتحان، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں میں 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا آج ہوگا۔
دونوں ٹیمیں رات 8 بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، بابر اعظم ایک سال بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔
قومی ٹیم بریسٹ کینسر سے آگاہی کی مہم کے تحت گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترے گی، کپتان سلمان علی آغا پروٹیز کیخلاف جیت کیلئے پرعزم ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغاز کا کہنا ہے کہ غلطیوں سے سیکھ کر ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاری کریں گے۔
دوسری جانب شائقین نے بھی بابر اعظم سے امیدیں وابستہ کر لیں، شائقین کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آج کے میچ میں اچھا پرفارم کریں گے۔



